مقبول خبریں
فوج کے بیان سے اتفاق کرتے ہیں، الزامات میں کوئی صداقت نہیں : امریکہ
واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا پر لگائے جانے والے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے ترجمان کے بیان سے اتفاق کرتے ہیں۔ پاکستان کے نئے وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ پاکستان میں کسی ایک جماعت کی حمایت نہیں کرتے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبار کباد
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔ سازش کے حوالے سے ہمارا پیغام، بیان بہت واضح ہے۔ امریکا پر لگائے جانے والے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ پر امن جمہوری اصولوں ،انسانی حقوق کی حمایت کرتے ہیں۔