مقبول خبریں
پاکستان کے بعد سری لنکا کیخلاف بھی افغانستان کی جیت، عرفان پٹھان کے رقص کی ویڈیو وائرل
پونے: آئی سی سی ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف افغان ٹیم کی جیت پر ایک مرتبہ پھر سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کے بھنگڑے ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
افغانستان نے سری لنکا کو شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات کو روشن رکھا تو سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان اور ہربھجن سنگھ نے اسٹوڈیو میں ناچنا شروع کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ، پاکستان کی شکست پر عرفان پٹھان کا رقص
View this post on Instagram
قبل ازیں عرفان پٹھان سمیت دیگر بھارتی افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر خوشی سے نہال نظر آئے تھے جبکہ انہوں نے اسٹیڈیم کے اندر افغان کھلاڑیوں کے ساتھ ملکر بھنگڑے بھی ڈالے تھے۔
عرفان پٹھان ورلڈ کپ میں آئی سی سی براڈ کاسٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔