جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شوہر ارباز، پھر ارجن کے بعد اب ملائیکہ کا نیا بوائے فرینڈ آگیا

21 اگست, 2024 18:44

بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ملائیکہ اروڑہ کو ارجن کپور کے بعد نیا بوائے فرینڈ مل گیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ملائیکہ اروڑہ نے بالآخر ارجن کپور سے بریک اپ کی خبروں کے بعد نئے بوائے فرینڈ کے ساتھ بیرس گھومنے کی ویڈیو شیئر کردی۔۔

ارجن اور ملائیکہ اروڑہ کے درمیان بریک اَپ کی افواہیں پہلے ہی گردش کررہی تھیں جبکہ دونوں کئی ایونٹس میں ایک دوسرے سے بلکل نہیں ملے تھے بلکہ علیحدہ علیحدہ شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں: کیا ملائیکہ نے سابق شوہر ارباز کو اَن فالو کردیا ہے؟

رپورٹس کے مطابق، جوڑے نے کئی سالوں تک ڈیٹنگ کی اور ایک دوستانہ نوٹ پر راستے جدا کر لیے۔

ملائیکہ اروڑا نے سال 2017 میں اپنے پہلے شوہر و اداکار ارباز خان سے طلاق لے لی تھی اور 2018 میں ارجن کپور سے اپنا ریلیشنشپ آفیشل کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: ملائیکہ اروڑہ، ارجن کپور کے درمیان دوریاں مزید بڑھ گئیں

اگرچہ دونوں نے بریک اپ کی کھل کر تصدیق نہیں کی لیکن اب دونوں ساتھ بھی نظر نہیں آتے جس بریک اپ کی واضح دلیل ہے۔

علاوہ ازیں ملائیکہ اروڑا نے حال ہی میں پیرس میں گزارے گئے 48 گھنٹوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنائی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص ملائیکہ کے ہمراہ سیلفی بنارہا ہے اور اسی مرد کو لوگ انکا نیا بوائے فرینڈ کہہ رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Malaika Arora (@malaikaaroraofficial)

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top