جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

توانائی کے شعبے میں ایشیائی بینک کی 2 ارب 80 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری

17 اپریل, 2019 14:59

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک توانائی شعبےکےلئےپاکستان کو 2ارب80 کروڑ ڈالر دے گا۔ اے ڈی بی کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ اور مالی خسارہ بڑھ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک توانائی شعبےکے لئےپاکستان کو 2ارب 80 کروڑ ڈالردےگا۔ رقم بجلی کی پیداوار، تقسیم اورترسیل کے منصوبوں پرخرچ ہوگی۔

اے ڈی بی کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ اور مالی خسارہ بڑھ رہا ہے۔ مسائل سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو معاشی اصلاحات کرنا ہوں گی۔ اے ڈی بی نے فیکٹ شیٹ جاری کردی پاکستان کو بیرونی مالی امداد کی ضرورت ہے۔

پاکستان برآمدات میں اضافے پر توجہ دے۔سرکاری اداروں کی بہتری اور کاروبار دوست ماحول بنایا جائے۔ پیداوار اور غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جائے۔ اقتصآدی استحکام کے لئے بینک پاکستان کی مدد کرے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top