جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے، سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

06 جولائی, 2021 13:38

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے، سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیئے۔

سندھ ہائی کورٹ میں بارشوں سے ڈی ایچ اے اور کلفٹن ڈوب جانے کے معاملے پر نکاسی آب سے متعلق رپورٹ پیش نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ گزشتہ بارشوں میں ڈی ایچ اے اور کلفٹن مکمل ڈوب گیا تھا۔ خدشہ ہے اس سال بھی ڈی ایچ اے، کلفٹن ڈوب جائے گا۔ عدالت ڈی ایچ اے، کلفٹن سے نکاسی آب نکالنے کا پلان طلب کرچکی ہے۔ عدالتی احکامات کے باوجود نکاسی آب سے متعلق پلان نہیں دیا جا رہا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو اور شہری ہلاک، دو پولیس اہلکار زخمی

سندھ ہائی کورٹ نے ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے، سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے نیشنل اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹس کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلیا گیا ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ مون سون آنے والا ہے، دس تک میں جواب جمع کرایا جائے۔ بتایا جائے، نکاسی آب سے متعلق کیا اقدامات اٹھائے گئے؟

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top