جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

انگلینڈ کی مشکلات میں اضافہ، اہم بولر کرکٹ ورلڈکپ سے باہر ہوگئے

23 اکتوبر, 2023 15:11

انگلینڈ کے اہم فاسٹ بولر کرکٹ ورلڈکپ سے باہر ہوگئے جس کے بعد برطانوی ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق فاسٹ بولر ریسے ٹوپلے انگلی میں فریکچر کی وجہ سے ورلڈکپ کے دیگر میچز نہیں کھیل سکیں گے۔

ٹوپلے کو گزشتہ روز جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے دوران انگلی میں چوٹ لگی تھی، تاہم میچ کے بعد اسکین میں ان کے فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ: افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 69 رنز سے شکست دیدی

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق فاسٹ بولر اگلے 24 گھنٹے میں انگلینڈ کے لیے روانہ ہوجائیں گے، ٹوپلے کے متبادل کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا۔

انگلینڈ کو ورلڈکپ میں اب تک 4 میچز میں سے 3 میں شکست کا سامنا ہے اور اب سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اسے باقی میچز میں بہترین کار کردگی دکھانا ہوگی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top