جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اداکارہ پریانکا چوپڑااور جمائما گولڈ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

13 دسمبر, 2023 16:29

 

غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت، بمباری اور معصوم لوگوں کے قتل عام پر بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور جمائما گولڈ نےغزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا ہے۔

پریانکا چوپڑا نے اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والی جنگ میں متاثر ہونے والے فلسطینی بچوں کی حمایت میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی۔

اداکارہ نے اقوام متحدہ کے فنڈ برائے اطفال (یونیسیف) کی ایک پوسٹ کو ری شیئر کیا، پوسٹ میں یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل سے منسوب بیان تحریر تھا کہ ‘بچوں کو دیرپا انسانی جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

 

kl

 

پوسٹ 2 دسمبر کو یونیسیف کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تھی جس میں غزہ کی پٹی کی موجودہ خطرناک صورتحال کے بارے میں بات کی گئی۔

یونیسیف کی جانب سے شیئر کردہ دیرپا جنگ بندی کے مطالبے والی اس پوسٹ پر طویل کیپشن تحریر کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ تمام بچے امن کے مستحق ہیں اور ایک بہتر مستقبل کے حقدار ہیں۔

پوسٹ میں لکھا گیا تھا کہ غزہ کی پٹی بچوں کے لیے دُنیا کی سب سے خطرناک اور ڈراؤنی جگہ بن چکی ہے، اس جنگ میں ہزاروں بچے اپنی جان کی بازی ہار گئے جب کہ کئی بچے شدید زخمی بھی ہیں۔

پریانکا چوپڑا نے یونیسیف کی یہ پوسٹ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کرکے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا ہے۔

دوسری جانب جمائما نےعراق جنگ اور غزہ جنگ میں ہوئی بچوں کی ہلاکتوں کا موازنہ کیا۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں جمائما کا کہنا تھا کہ غزہ میں جاں بحق ہونے والوں بچوں کی تعداد غیرمعمولی ہے۔

 

 

ٹوئٹ میں جمائما نے لکھا کہ غزہ میں ایک ماہ میں جاں بحق بچوں کی تعداد 14 سالہ عراق جنگ میں جاں بحق بچوں سے زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بربریت جاری ہے اور 7 اکتوبر سے اب تک 18 ہزار 200 سے زیادہ فلسطینی شہید اور 50 ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔

یہ پڑھیں : غزہ کا استحصال: بائیکاٹ زارامہم زور پکڑ گئی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top