جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستانی اداکار وہاج علی ایشیا کی 10 مقبول ترین شخصیات میں شامل

16 دسمبر, 2023 14:43

 

معروف پاکستانی اداکار وہاج علی ایشیا کی 10 مقبول ترین شوبز شخصیات میں شامل ہوگئے ہیں۔

اداکار وہاج علی کو برطانیہ کے ایک مشہور اخبار نے ’نمبر ون پاکستانی اسٹار‘ قرار دے دیاہے۔

برطانوی میگزین ایسٹرن آئی کی جانب سے 50 بہترین ایشیائی شخصیات کی ایک فہرست شائع کی گئی ہے جس میں فلم، ٹیلی ویژن، موسیقی، ادب اور سوشل میڈیا سمیت مختلف شعبوں کے افراد کو شامل کیا گیا ہے۔

اس فہرست میں پاکستان کے مقبول اداکار وہاج علی اپنی اداکاری کے سبب نویں نمبر پر ہیں۔

 

Meet Wahaj Ali, Pakistani actor who is winning hearts in India

 

وہاج علی ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیزکی فہرست میں سرِ فہرست واحد پاکستانی ہیں، اُنہوں نے اپنی بہترین اور غیر معمولی پرفارمنس سے کئی ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کو پیچھے چھوڑ دیا۔

فہرست میں وہاج علی کے علاوہ دیگر پاکستانی فنکار بھی شامل ہیں جب کہ ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز کی فہرست میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

 

Shah Rukh Khan visits Vaishno Devi for a 3rd time this year ahead of Dunki | Bollywood - Hindustan Times

 

رپورٹ کے مطابق برطانوی اخبار کے لیے یہ فہرست ترتیب دینے والے انٹرٹینمنٹ ایڈیٹر اسجد نذیر نے وہاج علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہاج علی نے یہ ثابت کیا کہ وہ موجودہ دور کے بہترین پاکستانی اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے سال بھر زبردست کارکردگی دکھائی اور مستقبل کے لیے شاندار کام کی بنیاد رکھی۔

میڈیا کے مطابق عالمی شہرت یافتہ بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے فلم ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ کی باکس آفس پر شاندار کامیابی کے بعد اس فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

اسجد نذیر نے زوال پزیر بھارتی سنیما پر رواں سال شاہ رخ خان کی ایک کے بعد ایک دو فلموں کی باکس آفس پر کامیابی سے پڑنے والے مثبت اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نئی تاریخ بنانے والے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی شاندار کامیابی سے سب کو گرہن لگا دیا اور عالمی سطح پر موجود فلمی شائقین کو یاد دلایا کہ زوال پزیر بالی ووڈ میں ابھی بھی بہت قابلیت ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی اخبا رایسٹرن آئی کی ’ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز‘ کی فہرست میں شامل دیگر پاکستانی نژاد شوبز شخصیات میں رِض احمد، سجل علی، عروج آفتاب، یمنیٰ زیدی، شہزاد لطیف، حدیقہ کیانی، احد رضا میر، معاذ رضوان اور بلال عباس خان شامل ہیں۔

یہ پڑھیں : اداکارہ صحیفہ جبار کاخودکشی کی کوشش کرنے کا انکشاف

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top