جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عمران خان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے : سعید غنی کا مطالبہ

02 جون, 2022 09:57

کراچی : صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی ذات سے آگے کسی چیز کو دیکھنا نہیں چاہتا، عمران خان کے خلاف اس ملک کے قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔

وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ عمران نیازی ذہنی طور پر پاگل پن کا شکار ہوچکا ہے۔ اس وقت اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ اور میڈیا ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لئے درست سمت پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ اور کچھ میڈیا کا کردار کیا رہا، وہ سب کے سامنے ہے۔ آج اسٹیبلشمنٹ، کسی حد تک عدلیہ اور کچھ میڈیا کو چھوڑ کر تمام میڈیا درست سمت پر ملک کو گامزن کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مسلح تحریک کا گینگ لیڈر عمران خان ہے، جس نے سیاسی نقاب چڑھایا ہوا ہے:مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی ذات سے آگے کسی چیز کو دیکھنا نہیں چاہتا ہے۔ افسوس کا مقام ہے کہ ایک ایسا شخص اس ملک کا وزیر اعظم رہا ہے، جو انا پرست اور ہٹ درہم ہے۔ کچھ لوگ جو اہم عہدوں پر بیٹھیں ہیں، وہ غیر ضروری طور پر عمران خان کی باتوں کو سنجیدہ لے رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان مجھے پاکستان کی سیاست میں ماضی کا حصہ لگتا ہے۔ ہمیں اس ملک اور اس ملک کے عوام کے مفاد میں آئین کے مطابق تمام فیصلے کرنے چاہیے۔ عمران خان کے خلاف اس ملک کے قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ آئین کی خلاف ورزی پر عمران نیازی کو اسی طرح ٹریٹ کیا جانا چاہیے، جس طرح ماضی میں دیگر کو کیا جاتا رہا ہے۔ عمران خان کے ساتھ اگر لاڈلے پن کا رویہ رکھا جاتا رہا تو، وہ اسی طرح ملک کے ٹوٹنے، فوج اور عدلیہ کے خلاف باتیں کرتا رہے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top