مقبول خبریں
حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کی کاروائی، کالعدم تنظیم کے 5مبینہ دہشت گرد گرفتار
کراچی : حساس ادارے اور سی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 5مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
سی ٹی ڈی زرائع کے مطابق دوران تفتیش گرفتار مبینہ دہشت گردوں نے اہم حقائق سے پردہ اٹھادیا ،گرفتار دہشت گردوں نے لسانی بنیاد پر ٹھٹھہ میں تاجر پر قاتلانہ حملے کا اعتراف کیا۔
ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کے گروہ کومعشوق کمرانی اور اصغر شاہ بیرون ملک سے فنڈنگ کرتے ہیں،مبینہ دہشت گرد کراچی سے حب کو بجلی سپلائی کرنے والی ہائی ٹینشن لائن اڑانا چاہتے تھے۔
سی ٹی ڈی کے تفتیشی زرائع کے مطابق ملزموں نے غیرملکیوں اور حساس ادارے کے افسران کی ریکی کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔
دہشت گردوں کو گزشتہ روز مواچھ گوٹھ اور ایمپریس مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
یہ پڑھیں : حساس اداروں کیخلاف مہم چلانے والے گیارہ ٹرولرز گرفتار