جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

احتساب عدالت کا عثمان بزدار کو 24 اپریل تک لازمی پیش ہونے کا حکم

10 اپریل, 2023 11:40

لاہور : احتساب عدالت کے جج نے ریمارکس دیئے کہ 24 اپریل تک عثمان بزدار پیش ہوں، ورنہ ضمانت خارج کر دی جائے گی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیخلاف آمدن سے زائد اثاتہ جات انکوائری اور عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔  جج سجاد احمد شیخ نے کیس پر سماعت سماعت کی۔

فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ آٹھ بجے کا وقت تھا نہ ملزم آیا نہ وکیل آیا۔ ساڑھے نو بج رہے ہیں، عدالت آپ کا انتظار کر رہی ہے یہ کیا طریقہ کار ہے؟

وکیل نے جواب دیا کہ عثمان بزدار کو کورونا ہے۔ جج نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کو گونگا بہرہ نہ سمجھیں، میں نے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے دینا ہے۔ عثمان بزدار کے وکیل نے ایک روزہ حاضری معافی کی استدعا منظور کرنے کی استدعا کی۔

یہ بھی پڑھیں : عثمان بزدار کورونا میں مبتلاء، عبوری ضمانت میں توسیع

فاضل جج نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے اسپتال سے کورونا رپورٹ تیار کرا لی، وہ اسپتال جس کا خود عثمان بزدار نے افتتاح کیا تھا۔ آئندہ سماعت پر عثمان بزدار پیش ہوں، ورنہ ضمانت خارج کر دی جائے گی۔

عدالت نے کہا کہ عثمان بزدار پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں اور وہ عدالت میں پیش نہیں ہوتے ایسا نہیں چلے گا۔ عدالت نے عثمان بزدار کی آج کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 24 اپریل تک توسیع کر دی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top