جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

احتساب عدالت کا نواز شریف کی تمام جائیداد نیلام کرنے کا حکم

23 اپریل, 2021 15:10

اسلام آباد : احتساب عدالت نے نواز شریف کی تمام جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری قرار دیئے گئے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی تمام جائیداد نیلامی کا حکم دے دیا ہے۔ صوبائی حکومت نوازشریف کی جائیدادوں کو نیلام کرسکے گی۔

عدالتی حکم میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور اور شیخوپورہ ساٹھ دن کے اندر رپورٹ پیش کریں۔ جائیدادیں نیلام کر کے رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے۔ نوازشریف کی گاڑیاں بھی تیس دن کےاندر نیلام کی جائیں۔ پولیس کی مدد سے گاڑیاں قبضے میں لیکر بیچی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : شیخ رشید سے برطانوی سفیر کی ملاقات، نواز شریف کی پاکستان واپسی پر گفتگو

عدالت نے حکم دیا کہ نواز شریف کے 8 بینک اکاؤنٹس سے رقوم سرکاری خزانے میں منتقل کی جائے، جس جس جائیداد پر اعتراض نہیں آیا، نیلام کی جا سکے گی۔

ڈی سی لاہور اور ڈی سی شیخوپورہ کو نواز شریف کی اراضی، ای ٹی او لاہور اور اسلام آباد کو نواز شریف کی تین گاڑیاں اور دو ٹریکٹر بھی فروخت کرنے کا حکم دیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top