جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یوکرین کے مقبوضہ علاقوں کا روس سے الحاق چند دنوں میں متوقع

29 ستمبر, 2022 11:08

یوکرین کے مقبوضہ علاقوں کی روس میں شمولیت کے قانونی عمل پورا کرنے کے لیئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، چند دنوں میں اعلان متوقع ہے۔

یوکرائن کے چاروں صوبوں کی روسی نصب شدہ انتظامیہ نے بدھ کو پیوٹن سے باضابطہ طور پر کہا کہ وہ انہیں روس میں شامل کریں، جس کے حوالے سے روسی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایک باظابطہ کارروائی ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن چند دنوں کے اندر الحاق کا باقاعدہ اعلان کر سکتے ہیں۔ الحاق شدہ علاقے پر کوئی بھی حملہ خود روس پر حملہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرین کے مقبوضہ علاقوں میں ریفرنڈم، روس سے الحاق کے حق میں واضح اکثریت لینے کا دعویٰ

ڈونیٹسک صوبے میں روسی حمایت یافتہ رہنما ڈینس پوشیلن نے کہا کہ وہ روس میں شمولیت کے قانونی عمل کو مکمل کرنے کے لیے ماسکو جا رہے ہیں۔ اب ہم فوجی کارروائی کے ایک نئے مرحلے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی الحاق کے خلاف بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کے لیئے برطانیہ، کینیڈا، جرمنی اور ترکی سمیت دیگر غیر ملکی رہنماؤں کے ساتھ فون پر بات کی اور اپنے قوم سے خطاب میں ان سب کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم روس اور ان افراد اور اداروں پر مزید دباؤ لانے کے لیے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے، جو یوکرین کی زمین پر قبضے کی کوشش میں مدد کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top