جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پیرو میں آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑا، ملک میں 2 ماہ کیلئے ایمرجنسی نافذ

07 جولائی, 2023 16:06

پیرو: جنوبی امریکی ملک پیرو میں آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑا ، ملک میں دو ماہ کے لئے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ادارہ برائے ارضیات و معدنیات کے مطابق ملک کے سب سے زیادہ فعال آتش فشاں اوبیانس سے راکھ اور گیس نکل رہی ہے اور راکھ پانچ ہزار پانچ میٹر کی بلندی پر پہنچ گئی ہے جبکہ دس کلو میٹر کا علاقہ لپیٹ میں آگیا ہے۔

پیرو کے امور ماحولیات کا بتانا ہے کہ راکھ جنوبی اور جنوب مشرقی علاقے میں پھیل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹونگا میں آتش فشاں پھٹنے سے سونامی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

رپورٹ کے مطابق ممکنہ خدشات کے پیش نظر آتش فشاں کے آس پاس متاثرہ علاقے میں دو ہزار سے زائد مکینوں کو نکال لیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top