جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جسٹس اعجاز الاحسن کو جوڈیشل کونسل سے الگ کرنے کی درخواست دائر

06 دسمبر, 2023 13:33

اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف کارروائی کے معاملےمیں شکایت کنندہ نے جوڈیشل کونسل کے ممبر جسٹس اعجاز الاحسن پر اعتراض اٹھا دیاہے۔
سپریم کورٹ میں جسٹس اعجاز الاحسن کو جوڈیشل کونسل کی کارروائی میں شرکت سے روکنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ جسٹس اعجاز الاحسن کو جوڈیشل کونسل کی کارروائی میں شرکت سے روکا جائےاورجسٹس اعجاز الاحسن کے بعد سینئر ترین جج کو جوڈیشل کونسل کا ممبر بنایا جائے۔
درخواست کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل جسٹس مظاہر نقوی کو 2 شو کاز نوٹس جاری کر چکی ہیں، جس میں 3مبینہ آڈیوز سے متعلق سوالات اٹھائے گئےہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ شفاف ٹرائل کے لیے جج کا غیر جانبدار ہونا لازم ہے۔

یہ پڑھیں:جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو تفصیلی شوکاز نوٹس جاری

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top