جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

معیشت میں مثبت رجحان سامنے آنا شروع ہوگیا ہے:نگراں وزیر خزانہ

28 اکتوبر, 2023 17:20

 

کراچی : نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، معیشت میں مثبت رجحان سامنے آنا شروع ہوگیا ہے۔

نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،حکومتی اقدامات سے معاشی صورتحال میں بہتری آرہی ہے، نگراں حکومت نے مسائل کے حل کیلئے تیزی سے اقدامات کیے۔

شمشاد اختر نے کہا کہ بحرانوں کے باوجود معیشت کو بحال رکھنے کی کوشش کی، نزراعت کے شعبے پر توجہ دے کر معاشی مسائل سے نکلا جاسکتا ہے، صنعتی ترقی کے لیے کام کیا جارہا ہے، سیلاب و دیگر مسائل کا بھی سامنا رہا۔

نگراں وزیر خزانہ نے کہا کہ جب آئے تو پتہ چلا کرنسی کی غیر قانونی اسمگلنگ ہورہی تھی، ایکس چینج کمپنیوں کے کردار سے متعلق اصلاحات کی گئیں، انسداد اسمگلنگ کی مہم بہت اہم ہے، بہت توجہ دی جارہی ہے،اسمگلنگ کیخلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہت اچھا کردار ادا کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب آئے تو بہت مہنگائی تھی اب قابو میں لانے کی کوشش کررہے ہیں، مہنگائی ختم تو نہیں ہوئی قابو میں لارہے ہیں،آئی ایم ایف کا وفد 2نومبر کو پاکستان آئے گا، آئی ایم ایف کے پروگرام پر بہتر طریقے سے عملدر آمد کیا ہے،شرح سود وزارت خزانہ نہیں اسٹیٹ بینک مقرر کرتا ہے۔

یہ پڑھیں :ٹیکس کی چھوٹ ان کو مل رہی ہے جن پر ویلتھ ٹیکس لگنا چاہیے:نگراں وزیر خزانہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top