مقبول خبریں
ایران میں شیروں کا جوڑا، چڑیا گھر کے رکھوالے کو مارنے کے بعد فرار
تہران : ایران کے ایک چڑیا گھر میں شیروں کے جوڑے نے اپنے ہی رکھوالے کو مار ڈالا۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت تہران سے تقریباً 200 کلومیٹر (144 میل) جنوب مغرب میں واقع مرکزی شہر اراک کے چڑیا گھر کا رکھوالا کھانا کھلانے والی کھڑکی سے گوشت ڈال رہا تھا، اس دوران دونوں شیر اپنا پنجرہ کھولنے میں کامیاب ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : فٹ بال ورلڈکپ کوالیفائنگ، ایران کی جانب سے خواتین کو میچ دیکھنے کی خصوصی اجازت
شیروں کے اس جوڑے نے اپنے ہی 40 سالہ رکھوالے پر حملہ کر کے مار ڈالا، جس کے بعد جوڑا فرار ہوگیا اور چڑیا گھر میں گھومتا رہا۔ پولیس اور محافظوں نے چند گھنٹوں کی محنت کے بعد اس جوڑے کو پکڑ لیا۔
حکام معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ایران میں اس طرح کے واقعات شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں اور اکثر اس کا الزام ناقص حفاظتی اقدامات اور ناکافی ایمرجنسی سروس پر لگایا جاتا ہے۔