جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایک نوٹیفکیشن سے ایک جہاز کو 2 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا گیا : لاہور ہائی کورٹ

27 اپریل, 2021 15:24

لاہور : عدالت کا کہنا ہے کہ حکومت کدھر ہے؟ جب عدالت ایکشن لیتی ہے تو آپ کی آنکھ کھل جاتی ہے کہ چلو کوئی کام کر لیں، ایک نوٹیفکیشن سے ایک جہاز کو 2 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے کیس پر سماعت کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ یہ گڈ گورننس کس چیز کا نام ہے، حکومت کدھر ہے؟ یہ کام حکومتوں کے کرنے کے ہیں، آپ ہمارا وقت ضائع کرتے ہیں۔ جب عدالت ایکشن لیتی ہے تو آپ کی آنکھ کھل جاتی ہے کہ چلو کوئی کام کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت کا ہر ڈویژن میں ریجنل بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ دیکھتے ہیں کہ حکومت نے کیا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت دیکھے گی کس کی کیا کارروائی ہے۔ عدالت ایکٹ کے مطابق ہی فیصلہ دے گی۔ یہاں تو ایسے لوگ بھی ہیں جو قوموں کے ساتھ مذاق کرتے ہیں۔ مذہب تو دور کی بات ہم انسانیت سے ہی دور ہوتے جا رہے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ اب شاید وقت آرہا ہے کہ اس معاشرے کو بچانے کیلئے قانون سازی کی جائے۔ قانون ساز اداروں کو کام کرنا ہوگا۔ یہ معاشرہ شاید اسی وجہ سے قائم ہے کہ اچھے لوگ موجود ہیں۔ ہمارے معاشرے میں گدھ بھے موجود ہیں جن کو صرف اپنا ہی مفاد عزیز ہے۔

چیف جسٹس جسٹس قاسم خان نے کہا کہ سولہ تاریخ کو ایک جہاز آجائے اور اسے بندر گاہ پر لگانے نہ دیا گیا۔ یکم کی بجائے چھبیس تاریخ کو نوٹیفکیشن جاری ہو اور وہ جہاز بھی بندر گاہ پر لگ گیا۔ ایک نوٹیفکیشن سے ایک جہاز کو 2 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top