جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایک لاڈلے نے ملک میں انتشار پھیلایا ہوا ہے : شیری رحمان

29 مارچ, 2023 13:02

اسلام آباد : وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ہم وراثت معیشت کو درست سمت میں لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ دوسری طرف ایک لاڈلے نے ملک میں عدم استحکام اور انتشار پھیلایا ہوا ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنماء اور وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے جاری بیان میں کہا کہ موجودہ افراتفری میں اچھی خبر یہ ہے کہ یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اہم پیشرفت کے بعد برآمد کنندگان اور تاجروں کو رکاوٹوں کا سامنا نہیں کرنا بڑے گا۔ اس تجارتی اور سفارتی کامیابی کا سہرا وزیر برائے خارجہ امور بلاول بھٹو زرداری کو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کو امریکی لابنگ فرم کے ساتھ معاہدے پر وضاحت دینی ہوگی : شیری رحمان

ان کا کہنا تھا کہ 2018 سے پاکستان یورپی یونین کی ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل تھا، جس کی وجہ سے پاکستان کی معیشت، برآمد کنندگان اور تاجروں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک طرف ہم وراثت میں ملی تباہ شدہ معیشت کو درست سمت میں لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ دوسری طرف ایک لاڈلے نے ملک میں عدم استحکام اور انتشار پھیلایا ہوا ہے۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ اس نے تاثر پیدا کیا ہے کہ ملک اور عوام کا سب سے بڑا مسئلہ معیشت نہیں بلکہ اس لاڈلے کی ذاتی سیاست ہے۔ یہ مسلسل کوشش کر رہے ہیں کہ معاشی عدم استحکام قائم رہے، لیکن ہم ان کے عزائم کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top