جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

روس میں ڈیفنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک

22 اپریل, 2022 13:31

ماسکو :  روسی ایرو اسپیس ڈیفنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

روس کے شمال مغربی شہر ٹور میں فضائی دفاعی نظام تیار کرنے والے روسی ملٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں آگ لگ گئی۔ اس وقت چار منزلہ عمارت کے اندر کی ملازمین موجود تھے، جنہیں شعلوں سے بچنے کے لیے اوپری منزل کی کھڑکیوں سے کودنا پڑا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق آگ بجلی کی خراب تاروں کی وجہ سے لگی، جس کے باعث چھ افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : روس اب لوہانسک کے 80 فیصد علاقے پر قابض ہے : یوکرینی گورنر

وزارت دفاع نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ روسی فضائی اور خلائی دفاع سے متعلق تحقیق کے ساتھ ساتھ نئے طیارہ شکن نظام کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top