مقبول خبریں
چیف جسٹس پاکستان سمیت چار ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر
اسلام آباد : چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منیب اختر اور جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف بھی ایک اور شکایت دائر کرا دی گئی۔
سردار سلمان ڈوگر ایڈوکیٹ نے شکایت درج کرائی، جنہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت چاروں ججز مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے۔ تمام ججز کو عہدے سے ہٹایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : چیف جسٹس کیوں؟ استعفیٰ شہباز شریف دیں جو آئین کو پامال کر رہے ہیں : پرویز الہٰی
درخواست کے مطابق مؤقف چاروں ججز نے آرٹیکل 209 کی خلاف ورزی کی۔ غلام محمود ڈوگر اور صوبائی انتخابات کیس میں ججز نے مس کنڈکٹ کی۔
واضح رہے کہ شکایت کی کاپیاں سپریم جوڈیشل کونسل کے دیگر ممبران کو بھی ارسال کر دی گئیں۔