جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

رہنما پی ٹی آئی عالمگیر خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا

21 مئی, 2022 15:23

\کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

رکن قومی اسمبلی اور فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان کے خلاف مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق عالمگیر خان کے خلاف ایس ایچ او گلشن اقبال اشرف جوگی کی مدعیت میں درج مقدمے میں وال چاکنگ اور بغاوت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں پی ٹی آئی کے ایم این اے عالمگیر خان اور 5 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: شیر شاہ میں دوسرا دھماکہ، پی ٹی آئی ایم این اے عالمگیر خان کے والد جاں بحق

یاد رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر عالمگیر خان کی وال چاکنگ کی کچھ ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جبکہ رات گئے پولیس نے عالمگیر خان کے گھر پر چھاپہ بھی مارا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top