جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اداروں کو بغاوت پر اکسانے کا کیس؛ عمران خان کی ضمانت منظور

28 اپریل, 2023 15:31

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کرلی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک لاہور سے بڑے قافلے کے ہمراہ بذریعہ موٹر وے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے۔

عمران خان پر عسکری حکام پر الزامات کے تناظر میں بغاوت پر اکسانے کا کیس ہے، ان کے خلاف مجسٹریٹ کی مدعیت میں تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔

عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ سے حاصل کردہ حفاظتی ضمانت 26 اپریل کو ختم ہوچکی تھی جس پر انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس: عمران خان کیخلاف تحقیقات کا آغاز، نیب نے جواب جمع کرا دیا

عمران خان کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا شدید سکیورٹی تھریٹس ہیں جس کی وجہ سے دوبارہ قاتلانہ حملہ ہوسکتا ہے، عدالت ٹرائل کورٹ کے بجائے خود عبوری ضمانت منظور کرے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے درخواست پر دلائل دیے جب کہ دورانِ سماعت عدالت نے عمران خان کی درخواست پر رجسٹرار آفس کی جانب سے دائر اعتراضات کو بھی ختم کردیا۔

عدالت نے عمران خان کی تین مئی تک عبوری ضمانت منظور کی اور انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top