جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

زمین سے فائر کی گئی گولی اُڑتے جہاز میں بیٹھے ہوئے مسافر کو جالگی

03 اکتوبر, 2022 14:17

میانمار: زمین سے فائر کی گئی گولی اُڑتے جہاز میں بیٹھے ہوئے مسافر کو جالگی۔

میانمار کی قومی ایئر لائن کا طیارہ اس وقت ایک گولی کا نشانہ بنا جب وہ مشرقی ریاست کیاہ کے دارالحکومت لوئیکا میں 63 مسافروں کو لے کر لینڈ کرنے والا تھا۔

رپورٹس کے مطابق بظاہر گولی طیارے کو چیرتے ہوئے کھڑکی کے قریب بھیٹے مسافر کے کان پر لگی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔

تاہم زخمی مسافر کو طیارہ لینڈ ہونے کے بعد اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

میانمار کی حکمراں فوجی کونسل کے ترجمان میجر جنرل زاؤ من تون نے الزام لگایا کہ یہ فائرنگ کیرنی نیشنل پروگریسو پارٹی سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے کی جو حکومت کے خلاف لڑنے والی ڈیفنس فورس کے اتحادی ہیں۔

میجر جنرل زاؤ من تون نے کہا کہ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ مسافر طیارے پر اس قسم کا حملہ جنگی جرم ہے،جو لوگ اور تنظیمیں امن چاہتے ہیں انہیں اس معاملے کی ہر طرف سے مذمت کرنا ہوگی۔

دوسری جانب میانمار نیشنل ایئر لائنز نے اعلان کیا کہ شہر کے لیے تمام پروازیں غیر معینہ مدت کے لیے منسوخ کر دی گئی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top