جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایشیاء کپ 2018: بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

19 ستمبر, 2018 22:52

دبئی: بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی انٹرنیشنل اسیٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 162 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں بھارتی اوپنرز نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور 86 کے مجموعی اسکور پر روہت شرما 52 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

بھارت کو دوسرا نقصان 104 رنز پر ہوا جب شیکر دھون 46 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

دو وکٹیں گرنے کے بعد دنیش کارتک اور امباتی رائیڈو محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح کی جانب لے گئے اور 162 رنز کا ہدف 29 اوور میں پورا کر لیا۔ دنیش کارتک اور امباتی رائیڈو نے 31، 31 رنز اسکور کئے اور ناقابل شکست رہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top