جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایشیا کپ 2018: پاکستان کا بھارت کو جیت کیلئے 163 رنز کا ہدف

19 ستمبر, 2018 19:43

دبئی: پاکستان نے بھارت کو جیتنے کیلئے 163 رنز کا ہدف دے دیا۔

دبئی میں کھیلے جارہے ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور اوپنرز نے غیر ذمہ دارانہ شاٹس کھیل کر وکٹیں گنوادیں، فخر زمان صفر اور امام الحق 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

شعیب ملک اور بابر اعظم کے ساتھ مل کر پاکستانی اننگ کو سہارا دیا، بابر 47 جبکہ کپتان سرفراز 6 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، شعیب ملک بھی 7 رنز کی کمی سے نصف سنچری مکمل نہ کرسکے اور 43 کے اسکور پر رن آؤٹ ہوگئے۔

فہیم اشرف 21، آصف علی 9، شاداب خان 8، حسن علی ایک اور عثمان خان 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد عامر 18 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top