جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایون فیلڈ ریفرنس: شریف خاندان کی سزا معطل

19 ستمبر, 2018 19:41

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما آصف کرمانی، چودھری تنویر اور ڈاکٹر فضل چودھری نے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے 5،5 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرا دیئے۔ تحریری فیصلہ جج احتساب عدالت کو بھیجا جائے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو نیب پراسیکیوٹر اکرم قریشی کا دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا گلف اسٹیل کے 25 فیصد شیئرز فروخت کا معاہدہ جعلی ہے، مجرمان کا دعویٰ ہے کہ 1978ء میں گلف سٹیل ملز کے 75 فیصد شئیر فروخت کیے اور 1980ء میں بقیہ 25 فیصد شئیر 12 ملین درہم میں فروخت کیے، مجرمان کے مطابق لندن فلیٹس کی رقم کی بنیاد یہی 12 ملین درہم ہیں، 12 ملین درہم کی منتقلی کا کوئی ثبوت نہیں ہے، 12 ملین درہم میں شئیرز فروخت کے معاہدے کی یو اے ای حکام نے تصدیق نہیں کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top