جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی ترقی کر ے گا تو پورا پاکستان مضبوط ہوگا،شاہد آفریدی

08 ستمبر, 2018 20:32

کراچی: آفریدی نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا سندھ حکومت باتیں بڑی بناتی ہے مگر نتائج کچھ نہیں دیتی

ہم سب کی آخری امید وزیراعظم عمران خان ہیں، سب کام وزیراعظم نے نہیں کرنے ہم نے بھی قدم بڑھانا ہے

ملک بھر میں تعلیم کو فروغ دینے کیلئے نجی یونیورسٹی نے سی ہنڈریڈ تھنک ٹینک ایجوکیشن کمیٹی کا شاہد آفریدی کو برانڈ ایمبسیڈر مقرر کردیا۔

سندھ کوآگےبڑھانا ہے تو تکنیکی ماہرین کو آگے لانا ہوگا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے معاملے پر بات ہوئی ہے، جن علاقوں میں تعلیم نہیں وہاں موبائل اور انٹرنیٹ موجود ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم سب کی آخری امید وزیراعظم عمران خان ہیں، کراچی ترقی کرےگا تو پورا پاکستان مضبوط ہوگا، سب کام وزیر اعظم نے نہیں کرنے ہم نے بھی قدم بڑھانا ہے۔

شہر اور ملک کو سنوارنے کیلئے وزیراعظم کو سپورٹ کرنا ہے۔ عوام کی امیدیں عمران خان سے وابستہ ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top