جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بھارتی حکومت کی مسلمان دشمن پالیسیاں : اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کا او آئی سی کو خط

30 اپریل, 2020 12:22

جدہ : بھارتی حکومت کی مسلمان دشمن پالیسیوں پر اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکبر نے او آئی سی کو خط لکھ دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکبر نے او آئی سی ممالک کو خطوط ارسال کیے ہیں، جس میں لکھا گیا کہ بھارت میں حکومت کی جانب سے مسلمان دشمن پالیسی رائج کی جارہی ہے اور مسلمانوں کو ہندو انتہا پسند آر ایس ایس اور بی جے پی کے ہتھکنڈوں سے شدید خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف کا مقبوضہ جموں وکشمیر میں تیزی سے کورونا وباء پھیلنے پر تشویش کا اظہار

خط میں مزید لکھا گیا کہ بھارت میں مسلمانوں کی جان اور مال کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔ بھارت ریاستی دہشت گردی اور انتہا پسند رویے سے مسلم شناخت کا خاتمہ چاہتا ہے، جس پر دنیا کو نوٹس لینا چاہیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top