جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکی وزیر خارجہ کی اپنے ہم منصب سے ملاقات ہونی چاہیے

03 ستمبر, 2018 19:33

اسلام آباد:پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ وزیراعظم کو امریکی وزیرخارجہ کی آمد پر ان سے ملاقات نہیں کرنی چاہیے

امریکی وزیرخارجہ سے وزیراعظم کی ملاقات پروٹوکول کےخلاف ہے لہٰذا امریکی وزیر خارجہ کی اپنے ہم منصب سے ملاقات ہونی چاہیے۔
سابق چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ کی بات چیت کا ٹرانسکرپٹ پبلک کیا گیا، ٹرانسکرپٹ کو پبلک کرنا دباؤ ڈالنے کا نیا اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے دوسری بار پاکستان کے فنڈز روک لیے ہیں، امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اخراجات کی رقم ادانہیں کررہا، پاکستان امریکا سے کوئی امداد نہیں لے رہا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top