جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پیپلز پارٹی پر فضل الرحمان کی تنقید اور پی ٹی آئی کو کامیاب کرانے کا الزام

02 ستمبر, 2018 22:11

لاہور: اپوزیشن کے صدارتی امیدوار پر فضل الرحمان کی ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے پی پی کو تنقید کی زد پر لے لیا۔

مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی پر پاکستان تحریکِ انصاف کو پنجاب میں کام یاب کرانے کا الزام لگا دیا۔

پیپلز پارٹی نے خاموش رہ کرعمران خان اور پنجاب حکومت کو کام یاب کرایا، اب صدارتی امیدوار کھڑا کر کے پی ٹی آئی کو کام یاب کرا رہی ہے۔‘

فضل الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہی مجھے آل پارٹیز کا کنوینر نامزد کیا ہے، اس کے لیے امیدوار کو دست بردار کرانا آسان ہے۔ انھوں نے ن لیگ، پی پی تنازع کا حل بتاتے ہوئے کہا کہ اگر انھیں متفقہ طور پر نامزد کیا جائے تو یہی اس تنازعے کا حل ہے اور یہ سب کو قابلِ قبول ہے۔

شہباز شریف چاہتے ہیں پیپلز پارٹی سے رابطے جاری رکھے جائیں، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی کو ایک ہی صدارتی امیدوار کے لیے راضی کرلیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top