مقبول خبریں
سندھ ترمیمی یونیورسٹیز بل 2018، عدالت کا جواب جمع کروانے کا حکم
سندھ ہائیکورٹ میں سندھ ترمیمی یونیورسٹیز بل 2018 کے خلاف درخواست کی سماعت ، عدالت نے سندھ حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 5 تک تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سندھ ترمیمی یونیورسٹیز بل 2018 کے خلاف درخواست کی سماعت کی گئی۔
درخواست میں موقف دیا کہ یونیورسٹی بل اب ایکٹ بن چکا ہے، بل غیر قانونی ہے کالعدم قرار دیاجائے، جامعات کی خودمختاری چھین لی گئی۔
سنڈیکیٹ کی دس میں سے آٹھ نشستوں پر بیورو کریٹ تعینات ہونگے،جس سے تعلیمی ماحول کا نقصان ہوگا۔
جامعات سیاسی گڑھ بن جائینگی، وزیر اعلی سندھ،گورنر سندھ ،اسپیکر سندھ اسمبلی اور چیف سیکریٹری کو فریق درخواست میں بنایا گیا ہے۔
عدالت نے سندھ حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 5 تک تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔