جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مراد علی شاہ سندھ کے وزیر اعلیٰ منتخب

16 اگست, 2018 13:10

مراد علی شاہ ایک بار پھر وزیر اعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے ہیں، ان کا مقابلہ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے شہریار مہر سے تھا۔

تفسیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیرصدارت اسمبلی اجلاس میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

قائد ایوان کے انتخاب کے لیے سندھ میں اکثریت حاصل کرنے والی جماعت پیپلز پارٹی نے مراد علی شاہ کو نامزد کیا تھا جبکہ اپوزیشن کی جانب سے گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے شہریار مہر امیدوار تھے۔

مراد علی شاہ نے97 ووٹ حاصل کیے جبکہ شہریار مہر کو 61 ووٹ ملے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کے لیے سید مراد علی شاہ پیپلز پارٹی کے امیدوار تھے جب کہ ان کے مدمقابل متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار شہریار مہر تھے۔

اسپیکر نے اراکین کو ہدایت کی ہے کہ مراد علی شاہ کو ووٹ دینے والے اراکین دائیں دروازے کی نشستوں کی جانب جائیں اور شہریار مہر کو ووٹ دینے والے اراکین بائیں جانب دروازے پر جمع ہوں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top