مقبول خبریں
عمران خان نااہلی کیس، لارجر بینچ تشکیل
سلام آباد ہائی کورٹ، عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کے لئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس اطہر من اللہ بینچ کے دوسرے رکن ہیں۔
بینچ شہداء فاؤنڈیشن کے حافظ احتشام احمد اور پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کی جانب سے دائر پٹیشنز کی سماعت کرے گا۔
بینچ وزارت عظمی کے انتخاب میں حصہ لینے سے روکنے کے لئے متفرق درخواست کی سماعت بھی کرے گا۔