جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پانامہ جے آئی ٹی،خفیہ ایجنسیوں کے نمائندے ن لیگ کے کہنے پر شامل

15 اگست, 2018 13:59

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے خفیہ ایجنسیوں کے نمائندوں کو جے آئی ٹی میں ڈالنے سے متعلق اپنے ریمارکس کی وضاحت کردتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی میں ایم آئی اورآئی ایس آئی کانام عدالت نے نہیں نواز شریف اور چوہدری نثار کے کہنے پر شامل کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاناما جے آئی ٹی سےمتعلق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نےاپنے ہی ریمارکس کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی میں ایم آئی اورآئی ایس آئی کانام عدالت نے نہیں ڈالا۔

دونوں ایجنسیوں کےافسران کونواز شریف اورچوہدری نثار کے کہنے پر شامل کیا گیا۔

گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس کے پوچھنے پر ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے بتایا کہ جے آئی ٹی میں شامل تمام ارکان کے نام بتائے۔

بریگیڈیئر ریٹائرڈ نعمان کا نام پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ کون ہے۔

جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ ان کا تعلق ایم آئی سے ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ جے آئی ٹی میں ایم آئی کو تڑکا لگانے کیلئے شامل کیا گیا ہوگا۔

چیف جسٹس کے ریمارکس پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل آیا تھا جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس میں وضاحت کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top