جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نوشہرہ میں بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ، 10 دن میں پانچ بچے شکار

29 جنوری, 2020 12:59

نوشہرہ : بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔ گزشتہ دس روز کے دوران پانچ بچے زیادتی کا شکار ہوگئے۔ پانچواں 6 سالہ بچہ آج زیادتی کا شکار ہوا۔

نوشہرہ میں زیادتی کے واقعات میں مجرموں کے پکڑے جانے کے باوجود اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ گزشتہ دس دنوں کے اندر نوشہرہ میں جنسی درندگی کے پے در پے پانچ واقعات رونماء ہوئے۔

پہلے واقعہ میں سات سالہ عوض نور کو جنسی تشدد کے بعد بے دردی سے قتل کیا گیا۔ پولیس نے ایک گھنٹے کے اندر ملزمان عباد اور رفیق کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں : عوض نور کو اس کے ماموں کی وجہ سے قتل کیا، ملزم کا بیان

دوسر واقعہ نوشہرہ کے تحصیل پبی میں ہوا جہاں 10 سالہ فیض اللہ کو چار درندوں نے دکان کے اندر جنسی درندگی کا نشانہ بنایا، جس کے ملزمان پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلئے۔

تیسرا واقعہ نوشہرہ کے علاقے شیرین کوٹھے کے مدرسہ میں رونماء ہوا، جہاں مدرسہ کی قاری نے 13 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی۔ پولیس نے مدرسہ کے قاری ملزم سجاد کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔

چوتھا واقعہ اکبر پورہ میں رونماء ہوا جہاں ملزم شہزاد نے چار سالہ بچی حیا نور کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش مگر بچی کے ماموں کے آنے پر ملزم بھاگ گیا۔ ملزم شہزاد کے خلاف تھانہ اکبر پورہ میں ایف آئی آر درج کرکے ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

علاقہ شیرین کوٹھے میں آج پانچواں واقعہ رونما ہوا، جس میں چھ سالہ افغانی عبداللہ کو دو کم عمر بچوں نے جنسی درندگی کا نشانہ بنایا، جس کی تصدیق ہوگئی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں لڑکوں کو گرفتار کرلیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top