مقبول خبریں
مویشی منڈیوں کی رونقیں
عید قربان کی آمد آمد ہے ، ملک کے دیگر علاقوں کی طرح پشاور میں بھی مویشی منڈیاں سج گئی ہیں ، رنگ روڈ مویشی منڈی میں شیرونامی بیل خریداروں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
عید قربان جیسے جیسے قریب آرہی مویشی منڈیوں کی رونقیں بھی بڑھتی جارہی ہیں ۔ ہرکسی کو اپنے من پسند جانور کی تلاش ہے ۔؎
پشاور کی منڈی میں بھی شہریوں کی بڑی تعداد موجود ہے لیکن قیمتوں نے پریشان کردیا ہے ۔
ایک جانب مویشی منڈی میں خوبصورت قسم کے جانور لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ رہے ہیں ۔
لیکن دوسری جانب لوگ قربانی کےلئے خریدنے والے جانوروں کی قیمت پچھلے سال کے مقابلے میں قیمتوں کے زیادہ ہونے کا رونا بھی رو رہے ہیں ۔
پشاور کے رنگ روڈ کے مویشی منڈی میں جانوروں کے چیک اپ کے لیے میڈیکل اسٹاف بھی میسر ہوتا ہے ۔