مقبول خبریں
جعلی بینک اکاونٹس کیس، ملزمان کمرہ عدالت سے گرفتار
سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے نے سربراہ اومنی گروپ انور مجید کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق جعلی بینک اکاونٹس کیس کی سماعت کی گئی جس میں ملزم انور مجید اور ملزم عبد الغنی مجید عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔
عدالت کا مجید فیملی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا، انور مجید اور ان کے چاروں بیٹے عدالت میں پیش ہوئے۔
اس موقع پر چیف جسٹس ہم نے نہ گرفتاری کا کہا ہے نہ ہی گرفتاری روکنے کے کوئی احکامات دے رہے ہیں، مزید تمام لوگوں کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کا حکلم بھی جاری کیا ہے ۔
عدالت نے انور مجید کے وکیل شاہد حامد کی ضمانت قبل از گرفتاری کی استدعا مسترد کردی۔