جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسٹاک ایکسچینج، ڈالر کی قیمت میں کمی، سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

16 جنوری, 2020 17:50

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت انداز میں ہوا انڈیکس 72 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار 65 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا. ڈالر کی قیمت میں کمی جبکہ سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروبار کا مثبت اختتام پر ہوا 100 انڈیکس 72پوائنٹس اضافہ سے 43 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا، کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 43 ہزار 65 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، 43 ہزار کی نفسیاتی حد گر گئی

انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے کمی سے 154 روپے 66 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوکر 155 روپے کا ہوگیا۔

ادھر سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا فی تولہ سونا 100روپے بڑھ کر 89 ہزار 500روپے ہوگیا، جبکہ دس گرام سونا 86 روپے اضافے سے 76 ہزار 732 روپے کا ہوگیا عالمی مارکیٹ میں سونا 3ڈالر بڑھ کر 15 سو 56ڈالر فی اونس ہوگیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top