جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ملک بھر میں جش کا سما

14 اگست, 2018 08:53

ملک بھر میں پاکستان کا 71 واں یوم آزادی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ ملک بھر کی سرکاری اور دیگر عمارتوں کو سبز پرچم سے سجایا گیا ہے۔

جشن آزادی کا آغاز دارلحکومت اور صوبائی دالحکومتوں میں 21, 21 توپوں کی سلامی دے کر کیا گیا، جبکہ فجر کی نماز میں ملک کی ترقی اور خوش حالی کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔

صبح 8 بجکر 58 منٹ پرسائرن بجائے جائیں گے اور 9 بجے وفاقی دارالحکومت میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد ہوگی۔

جبکہ پرچم کشائی کی تقاریب صوبائی دارالحکومتوں کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ضلعی ہیڈکوارٹرز میں بھی منعقد ہوں گی۔

کراچی میں مزارقائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی جہاں پاک بحریہ کے کیڈٹس نے مزارقائد پرگارڈزکے فرائض سنبھال لیے۔ تقریب کے مہمان خصوصی کموڈور وقار محمد تھے۔

لاہورمیں مزارِ اقبال پر ہونے والی خصوصی تقریب میں پاک فوج کے دستے نے مزار اقبال پر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی جی اوسی لاہورمیجرجنرل شاہد محمود نے نے آرمی چیف کی جانب سے مزاراقبال پرپھول چڑھائے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top