جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 41 ہزار کی حد عبور کرگیا

26 دسمبر, 2019 17:31

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار تیزی پر بند ہوا، مارکیٹ میں تیزی کے باعث 799 پوائنٹس اضافے کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 41 ہزار کی حد عبور کرگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 18 پیسے کا اضافہ ہوگیا، سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی 1 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھےروز کاروباری میں تیزی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس میں 799 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 41 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرلی اور مارکیٹ 41 ہزار127 پر بند ہوئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں دن بھر مجموعی طور پر359 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 258 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 84 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی، آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 41,148 جبکہ کم ترین سطح 40,328 ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مالیاتی ادارے کی پاکستان کے ساتھ پہلے جائزہ اجلاس کی رپورٹ جاری

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر کی قیمت میں 18 پیسے اضافہ کے بعد ڈالر 154.89 سے بڑھ کر155.07 روپے پر بند ہوا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کا اضافہ ہوا، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 154.90 سے بڑھ کر 155.20 پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی اور ڈالر کی اڑان کا اثر سونے کی قیمتوں پر بھی ہونے لگا، صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1 ہزار روپے اضافہ کے بعد 87 ہزار 900 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافہ کے بعد 75 ہزار 274 روپے ہوگئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top