جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے کنٹینر بردار بحری جہاز کی کراچی آمد

21 دسمبر, 2019 18:40

کراچی: پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے کنٹینر بردار بحری جہاز کی کراچی آمد نے ملکی جہاز رانی اور بندرگاہوں کے باب میں تاریخ رقم کردی۔

کراچی میں بننے والی گہرے پانی کی بندرگاہ ہیچیسن پورٹ پر 18 دسمبر کی رات 8 بجے لنگر انداز ہونے والا سی وی کوسکو بیلجیئم اب تک پاکستان کی کسی بھی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے والا سب سے بڑا جہاز ہے جس پر 13 ہزار 386  کنٹینرز(ٹی ای یوز) کی گنجائش ہے۔

یہ جہاز 366 میٹر طویل اور 51 میٹر چوڑا ہے جو بندرگاہ پر لنگر انداز رہنے اور 1537  کنٹینرز کی ہینڈلنگ کے بعد 19 دسمبر کو دوپہر اپنی اگلی منزل کی جانب روانہ ہوگیا۔

چیئرمین کے پی ٹی جمیل اختر نے کے پی ٹی کی ٹیم اور آپریشنل عملے کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے کراچی پورٹ کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا۔

جاری کھاتوں کا خسارہ گزشتہ سال کی نسبت 72 اعشاریہ 6 فیصد کم ہے : عبدالحفیظ شیخ

ہیچیسن پورٹس پاکستان کے جنرل منیجر سید راشد جمیل نے کہا کہ سی وی کاسکو بیلجیئم کنٹینر جہاز کی آمد ہمارے لیے باعث فخر ہے کیونکہ ملک میں واحد ہمارا ٹرمینل ہی ایسا ہے جو برتھ کی سہولت کے ساتھ اتنے بڑے جہاز کو ہینڈل کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی اور صلاحیت سے آراستہ ہے،

ہم اپنے پارٹنرز کاسکو کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں ایک اور تاریخ ساز سنگ میل عبور کرنے میں تعاون فراہم کیا۔

واضح رہے کہ ہچیسن پورٹس پاکستان ملک میں واحد کنٹینر ٹرمینل ہے جس کی گہرائی 16.5 میٹر ہے اور یہ آسانی سے بڑے کنٹینر جہازوں سے ہینڈلنگ سرانجام دے سکتا ہے۔

اس ٹرمینل پر 11 عدد ریموٹ کنٹرولڈ کی کرینیں  اور 31 عدد ربر ٹائرڈ گینٹری کرینیں نصب ہیں جنہیں ہچیسن پورٹس کے بہترین ٹرمینل کنٹرول سسٹم این جین سے آپریٹ کیا جاتا ہے۔ این جین یارڈ اور کی آپریشنز سمیت بہترین سطح کی مہارت کے ساتھ آپریشنز کو کنٹرول کرتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top