جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شیری رحمان کا حکومت سے سینیٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ

19 دسمبر, 2019 13:54

اسلام آباد : شیری رحمان نے کاہ ہے کہ حکومت نے 108 دن سے سینیٹ اجلاس نہیں بلایا۔ حکومت نے سینیٹ کو تالا لگایا ہوا ہے۔

پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے حکومت سے سینیٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے 108 دن سے اجلاس نہیں بلایا۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 61 کے مطابق پارلیمانی سال میں سینیٹ اجلاس کم از کم 110 دن چلنا چاہیے۔ نہ بلا کر حکومت آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ ملک کو کئے بحرانوں کا سامنے ہونے کے باوجود ایوان نہیں بلایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : کیسے الزامات ہیں جو اربوں سے شروع ہو کر ایک مکان پر آ جاتے ہیں : شیری رحمان

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پارلیمان کو بائے پاس کر کے اب تک 24 آرڈیننس پاس کرائے ہیں۔ حکومت نے سینیٹ کو تالا لگایا ہوا ہے۔ حکومت کی قانون سازی اور پارلیمان میں کوئی دلچسپی نہیں۔ 

پیپلز پارٹی کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن اور جمہوری اصولوں سے فرار حاصل کرنا چاہ رہی ہے۔ کیا تحریک انصاف یہ تبدیلی لانا چاہتی تھی؟

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top