جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان کے ٹینس پلیئرز کا ڈیوس کپ سے دستبرداری کا فیصلہ جاری

21 نومبر, 2019 16:23

ڈیوس کپ کمیٹی نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کی درخواست مسترد کرکے ڈیوس کپ قازقستان میں منتقل کردیا اور اب پاک بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی اب قازقستان میں ہوگی۔ اب پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ ڈیوس کپ ٹائی 29 نومبر سے نور سلطان میں کھیلا جائے گا۔

ڈیوس کپ کی منتقلی سے عقیل خان، مزمل مرتضی اور محمد عابد نے بھی ڈیوس کپ ٹائی سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈیوس کپ کی قازقستان میں منتقلی کے حوالے سے پاکستانی مایاناز اور تجربہ کار ٹینس پلیئر اعصام الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کیساتھ مسلسل ناانصافی کی جارہی ہے اور ہمارے ملک کیخلاف بھارتی پروپیگنڈہ کامیاب ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ مہنگا پڑگیا

اعصام الحق کا کہنا تھا ڈیوس کپ ٹائی سے دستبرداری کا اعلان اسی وجہ سے کیا تھا اور میں پاکستان کی بے عزتی میں برداشت نہیں کرسکتا۔ تمام پاکستانیوں کا شکریہ جنھوں نے میرے فیصلے کی قدر کی اور ان تمام کھلاڑیوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے میرے ساتھ قدم ملائے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے ڈیوس کپ کی منتقلی کے لئے دھرنے کا بہانا بنا کر سیکورٹی خدشات اٹھائے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top