جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سی ٹی ڈی سندھ نے کالعدم جماعتوں کے خلاف مقدمات درج کرنا شروع کردیئے

01 اگست, 2019 11:33

کراچی: ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات کے بعد سی ٹی ڈی سندھ بھی ان ایکشن، سی ٹی ڈی سندھ نے کالعدم جماعتوں کے خلاف مقدمات درج کرنا شروع کردیئے۔

ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات کی روشنی میں سی ٹی ڈی سندھ بھی ایکشن میں آگئی ہے۔ سی ٹی ڈی سندھ نے کالعدم جماعتوں کےخلاف مقدمات درج کرناشروع کردیے۔  

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق اب تک سی ٹی ڈی کو ایف آئی اے سے 48 انکوائریز موصول ہوئی ہیں، 6 انکوائریز کی جانچ کرکے مقدمات درج کیے جاچکے ہیں، مزید انکوائریز کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔ انکوائریز کے جانچ مکمل ہوتے ہی مزید مقدمات درج کیے جائیں گے۔

سی ٹی ڈی نے 6 مقدمات کالعدم جماعت الدعوۃ اور جیش محمد سے وابستہ دہشتگردوں کے خلاف درج کیے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top