مقبول خبریں
کراچی : کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
کراچی : دستگیر میں فائرنگ سے حمزہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقع ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے دستگیر میں رات گئے ایک موٹر سائیکل پر تین ملزمان نے کار پر فائرنگ کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تین شہری کار میں سورا تھے، دوست کو کار روک کر اتار رہے تھے کہ فائرنگ ہوئی، فائرنگ سے حمزہ نامی شخص جاں بحق ہوا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ دشمنی لگ رہا ہے، کیونکہ کار سوار سے کچھ لوٹا نہیں گیا، حمزہ کو ایک ہی گولی لگی ہے، جس سے مقتول کی موت واقع ہوئی۔
پولیس نے جائے وقوعہ اور کار سے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔