جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی : بارش کے باعث کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں 10 افراد جاں بحق

30 جولائی, 2019 09:18

کراچی : بادل نے برستے ہی کے الیکٹرک کے ناقص کارکردگی کا پول کھول دیا۔ کرنٹ لگنے کے مختلف حادثات میں دس افراد جان کی بازی ہارگئے۔

کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے کے مختلف حادثات میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ کرنٹ کے واقعات لیاری، بلدیہ، قیوم آباد، اگراہ تاج سمیت دیگر علاقوں میں پیش آئے۔

بارش ہوتے ہی کئی علاقے گھنٹوں بجلی سے محروم رہے۔ نیو کراچی، ناظم آباد، النور، فیڈرل بی ایریا، اورنگی ٹاون، لانڈھی، ملیر کے مختلف علاقوں میں 18 سے زائد گھنٹوں کا وقت گزر جانے کے باوجود بجلی بحال نہ ہوسکی ہے۔ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top