جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ظلم کی حکومت زیادہ عرصہ نہیں چلے گی : مصطفیٰ کمال

26 جولائی, 2019 19:08

کراچی : مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو کراچی کی ضرورت نہیں ہے، وہ صرف جی ٹی روڈ کی سیاست کرتے ہیں۔

پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لوگ اپنے لیئے کھڑے ہوگئے ہیں۔ لوگوں نے ثابت کردیا ہے کہ مستقبل کی یہی سیاسی جماعت ہے۔ تمام زبانیں بولنے والے لوگ ہمارے جلسے میں شریک ہوئے تھے۔ حیدرآباد جلسے کے بعد یہ تاریخُ کا بڑا جلسہ تھا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اٹھارہویں ترمیم میں مزید آئینی ترامیم ہونی چاہیے۔ وزیراعظم کو کراچی کی ضرورت نہیں ہے۔ وزیراعظم صرف جی ٹی روڈ کی سیاست کرتے ہیں۔ وزیراعظم کراچی میں بزنس والوں سے ملاقات کرنے آتے ہیں۔ جو بھی وزیراعظم آیا اس کی توجہ صرف پنجاب پر ہوتی ہے۔

پی ایس پی سربراہ نے کہا کہ چھوٹے صوبے والے احساس کمتری میں مبتلا ہورہے ہیں۔ مہنگائی کا طوفان سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ یہ حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ اس حکومت کے قول و فعل میں فرق ہے۔ ان کی جھوٹی شان و شوکت ختم کی جائے گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے کے بعد کیا شہر میں بجلی آگئی؟ کیا پانی کا مسئلہ حل ہوگیا؟ ظلم کی حکومت زیادہ عرصہ نہیں چلے گی۔ لوگوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ ظالم حکمرانوں کے سامنے خاموش نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف کیس میں پیسے کی لین دین کا کوئی الزام نہیں ہے۔ میرے جاننے والوں یہ میرے رشتہ داروں کا کوئی کیس نکالتے تو پتہ چلتا۔ میرے لیے شرمندگی کی بات ہے جو آج میرے ساتھ ہوا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top