مقبول خبریں
اینکر مرید عباس کے قتل کے ملزم عاطف زمان کے ڈرائیور کی حالت بہتر ہونے لگی
کراچی: اینکر مرید عباس کے قتل کے ملزم عاطف زمان کے ڈرائیور کی حالت اب بہتر ہونے لگی ہے۔
مرید عباس سمیت دہرے قتل کے ملزم عاطف زمان کے ڈرائیور اور واقعے کے اہم گواہ ندیم کی اسپتال میں حالت بہتر ہونے لگی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق ندیم کو وینٹی لیٹر پر ہی رکھا گیا ہے۔ ڈرائیور ندیم کی حالت کچھ بہتر ہوئی ہے، ڈاکٹرز کی ٹیمیں دن میں متعدد بار ڈرائیور ندیم کا معائنہ کررہے ہیں، ندیم کو چند دن مزید وینٹی لیٹر پر ہی رکھا جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ ملزم عاطف زمان کے ڈرائیور قتل کی واردات کے دوران ملزم کے ساتھ تھا، واقعے کے بعد ڈرائیور ندیم نے خودکشی کی کوشش کی، جسے زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا، جہاں اس کی طبیعت انتہائی ناساز ہوگئی تھی، جس کے باعث ڈرائیور کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔