جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

گھوٹکی میں پی پی امیدوار کی کامیابی، نیا پاکستان والوں کو یہ پہلی شکست ہے : بلاول بھٹو

24 جولائی, 2019 11:50

گھوٹکی : بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ گھوٹکی کے عوام نے سلیکٹیڈ وزیراعظم کو پیغام دیا ہے کہ نیا پاکستان نہ کھپے۔

پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عادل پور کے جام ہاؤس پہنچ گئے، جہاں کارکنان نے زروردار نعروں سے ان کا استقبال کیا۔ بلاول بھٹو کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ و صوبائی کابینہ کے ممبران بھی موجود ہیں۔

بلاول بھٹو نے جام ہاؤس میں کامیاب امیدوار سردار محمد بخش مہر و دیگر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں گھوٹکی کے عوام کا شکر گزار ہوں، جس نے مل کر سلیکٹیڈ وزیراعظم کو پیغام دیا ہے کہ نیا پاکستان نہ کھپے۔ جنرل لیکشن میں جیتی ہوئی سیٹ کسی اور کو دی گئی۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ گھوٹکی، خانگڑھ بھٹو کا ہے۔ نیا پاکستان والوں اور تبدیلی والوں کو یہ پہلی شکست ہے۔ عوام کے معاشی حقوق کیلئے ملکر جدوجہد کرنی ہے۔ سردار محمد بخش مھر ایک ایسا امیدوار ہے، جو کٹھ پتلیوں کے سامنے ڈٹ جائے گا۔ عوام نے آج کٹھ پتلی حکومت کے آئی ایم ایف بجٹ کو مسترد کردیا ہے۔ آپ اور ہم ملکر ب عوام کے معاشی حقوق کی جنگ لڑیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top